امریکہ کو ایران کیخلاف 'زیادہ سے زیادہ دباو' کی غلط پالیسی کی اصلاح کرنی ہوگی: چین

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف 'زیادہ سے زیادہ دباو' کی پالیسی کی اصلاح کرنی ہوگی۔

یہ بات "ژائو لیجیان" نے  منگل کے روز اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں جوہری مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے کیلیے امریکہ کو ایران کے نئے موقع کے رد عمل پر کہی۔

انہوں نے امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام میں بحران پیدا کیا ہے اور اسے ایران کے خلاف "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی غلط پالیسی کو مکمل طور پر اصلاح کرنی چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے جوہری مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے کیلیے امریکہ کو ایران کے نئے موقع کے حوالے سے چینی فونکس  (Phoenix) کے رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ فریقین کو مذاکراتی عمل میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور اہم (باقی) مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام میں بحران کا آغاز کرنے والے ملک کی حیثیت ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی کو مکمل طور پر درست کرنا چاہیے اور ایران کے جائز اور منطقی مطالبات پر توجہ دینا چاہیے اور اس صورت میں مستقبل قریب میں کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کو ہموار کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .