مشرق کو اسٹریٹجک کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے: ایران

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا میں اسٹریٹجک توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ہے اور آج خطے کی قوموں بالخصوص عربوں کی نگاہیں ماضی کی طرح مغرب کی طرف نہیں رہی۔

یہ بات ناصر کنعانی نے ہفتہ کے روز ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی اور اس کے بورڈ ممبران کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج علاقائی اقوام امریکہ پر منفی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور عرب حکومتیں امریکہ، چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

کنعانی نے قائد اسلامی انقلاب کے مشرق پر نگاہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مشرق کی طرف دیکھنا اور چین سمیت مشرقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر ہونا چاہیے نہ کہ مغرب کے خلاف صرف حکمت عملی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم مسئلہ جو یہ غیر سرکاری تنظیم کر سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ملک کے اندر مشرق کی طرف خیالات کو درست کرنے میں مدد فراہم کی جائے اور مشرق کے ساتھ بہت سی اقتصادی اور ثقافتی صلاحیتوں کو درست طریقے سے متعارف کرایا جائے، بشمول چین۔

انہوں نے چینی سفیر کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چانگ ہوآ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور چین کو عوامی اور ثقافت کاری کے شعبوں میں مزید محنت اور کوشش کی ضرورت ہے۔ جس کا مقصد ایک دوسرے کے تئیں دونوں ممالک کی صحیح تفہیم کو مضبوط کرنا ہے۔

اس نشست میں ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کی دستاویز کا ایک بڑا حصہ ثقافتی مسائل سے متعلق ہے، پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ثقافتی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .