ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ/ جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری مسائل اور جوہری مذاکرات کے بارے میں گفتگو کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار 'علی باقری کنی' نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جوہری معاہدے اور مذاکرات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران میں چین کے سفارتخانے کے ایک سفارتکار لیمینگ شن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ 'ما ژائوسو' نے نائب ایرانی وزیر خارجہ 'علی باقری کنی' کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جوہری مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بار بار دہرایا ہے کہ ایران ایک اچھے، پائیدار اور مضبوط معاہدے تک پہنچنے کیلیے تیار ہے اور بعض امریکی میڈیا کے دعووں کے برعکس ہمارے پاس کوئی بھی غیر معمولی اور اضافی مطالبات نہیں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .