علی باقری کنی نے جمعرات کے روز عمانی دارالحکومت مسقط کا دورہ کیا۔
ایرانی جوہری مذاکرات کار کا اس دورے سے مقصد عمانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو ہے۔
باقری کا عمان کا دورہ علاقائی تعاون پر مشاورت اور ترقی کے لیے ہوگا۔
قطری وزیر خارجہ بھی کل تہران کے دورے پر پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب اور اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ دوحہ میں پابندیوں کے خاتمے پر مذاکرات کے آخری دور کے بعد باقری نے ماسکو کا دورہ کیا۔
انہوں نے اپنے دورہ روس کے مقصد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مذاکرات کے دوران، ہم چین اور روس سمیت مذاکرات کے تمام فریقوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے پر بالواسطہ مذاکرات 28-29 جون کو دوحہ میں ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ