ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیلات کا اظہار "ناصر کنعانی" نے آج بروز منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جمہوریہ اسلامی ایران، برجام کا رکن تھا اور رہا ہے اور جو اس معاہدے میں واپسی کیلئے اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا ہے، وہ امریکی حکومت ہے"
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایک اچھے، پائیدار اور مضبوط معاہدے جس میں ایران کے مفادات کی ضمانت دی جائے کے حصول پر سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاہدے کا حصول، امریکی عزم اور فیصلے پر منحصر ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ