جوہری معاہدے کی بحالی پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا حامی ہیں: روس

تہران، ارنا – روسی صدر کے مشیر نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے جاری رکھنے والی کوششوں کی حمایت پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے کوشش کرتا ہے۔

یہ بات یوری اوشاکوف نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
اوشاکوف نے کہا کہ ہم اس بات چیت کو جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سمجھوتہ کرنے کے تہران کے عزم کا واضح ثبوت سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، اور اس معاہدے پر رابطے جاری رکھنا ضروری سمجھتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .