23 جولائی، 2022، 6:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84830933
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کا اہم موڑ

تہران، ارنا- ایران نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے ایران اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل 7 آئل فیلڈز کی توسیع کے معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ، پابندیوں کے باوجود ترقی کررہا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محسن خجستہ مہر" نے ایران آئل نیشنل کمپنی اور روسی گازپروم کمپنی کے درمیان  40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مبنی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صنعت میں سرمایہکاری کرنے کیلئے راغب کرنے کے کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہیں کھونے دیں گے اور ہم ملکی ذرائع  بشمول بینکوں اور بڑی صنعتوں کے ہولڈنگز سمیت بیرونی ذرائع، بشمول مختلف ممالک سے سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کے لیے نیشنل آئل کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک روسی کمپنیوں کی صلاحیت کو استعمال کرنا ہے اور ہم نے گزشتہ عرصوں سے بھی روسی معروف کمپنیوں سے کچھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

خجستہ مہر نے کہا کہ وہ مفاہمتی یاداشتیں مختلف مرحلوں بمشول زیر بحث فیلڈز پر ابتدائی مطالعات، رازداری کے معاہدوں پر دستخط، فنی، اقتصادی تجاویز اور قرارداد طے پانے سے متعلق مذاکرات، ایران نیشنل آئل کمپنی کے بورڈ کی تصدیق اور اقتصادی کونسل کی منظوری کے بعد  دستخط کرنے کے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک اسی سلسلے میں روسی سرمایہ کاری سے 7 آئل فیلڈز کی توسیع کے منصوبوں کو پیچھے چھوڑیا ہے اور وہ 4 ارب ڈالر کے معاہدوں میں بدل ہوگئے ہیں اور اب نفاذ کے مرحلے میں ہیں؛ ان 7 میدانوں میں سے 2 پایدار غرب اور آبان کے فیلڈز مشترکہ فیلڈز میں شامل ہیں۔

خجستہ مہر نے کہا کہ گازپروم تیل اور گیس کے میدان کی ترقی کے شعبے میں سب سے بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا کی توانائی کے بڑے بڑے اداروں میں سے ایک ہے؛ماضی میں اس کمپنی کے ساتھ تعاون کے لیے بہت کوششیں کی گئیں لیکن اس حوالے سے کامیابی نہیں ملی۔

ایران نیشنل آئل کمپنی کے سی ای نے مزید کہا کہ آج بین الاقوامی صورتحال اور دنیا کے نظام میں تبدیلی کی وجہ سے ایران اور روس کے درمیان گہرے اسٹرٹیجک تعلقات برقرار ہوئے ہیں ان تعلقات میں دونوں ممالک کی تمام اقتصادی جہتیں شامل ہیں اور ایران اور روس کے درمیان مشترکہ تعاون طویل مدتی بنیادی ڈھانچوں کی تشکیل کے امکانات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے گیس کے وسائل مجموعی طور پر 70 ٹریلین کیوبک میٹر ہے جو دنیا کے کل گیس وسائل کے 30 فیصد کا حصہ ہے۔ اور یہ دنیا کی گیس کی توانائی کے دو بڑے فراہم کرنے والے ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا استحکام بین الاقوامی میدان میں ہم آہنگی اور طاقت میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیونکہ سیاسی تعلقات اقتصادی تعلقات خاص طور پر توانائی میدان سے آزاد نہیں ہوتے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .