21 جولائی، 2022، 3:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84829003
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی غیر ملکی تجارتی لین دین سے ڈالر کو آہستہ آہستہ ہٹ جائیں گے: مرکزی بینک کے سربراہ

تہران، ارنا- ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے غیر ملکی تجارتی لین دین سے ڈالر کو آہستہ آہستہ ہٹانے کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان قومی کرنسی سے تجارتی لین دین کے مناسب ماحول کی فراہمی کی گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی لین دین سے آہستہ آہستہ ڈالر ہٹ جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی صاح آبادی" نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران اور روس کے درمیان تجارتی لین دین کی مالی شرح تقریبا 4 ارب ڈالر ہے اور یہ باہمی لین دین دونوں ممالک کی قومی کرنسی سے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان چھوٹی کاروباری لین دین میں دونوں ممالک کی قومی کرنسی کے استعمال سے متعلق مفاہتمی یادداشت کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے قائد اسلامی انقلاب اور روسی صدر کے درمیان حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے اس مسئلے پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین س ڈالر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور روسی صدر نے بھی اس مقصد کے حصول کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

صالح آبادی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اور روس کی تجارتی لین میں قومی کرنسی کے استعمال کے مناسب ماحول کی فراہمی ہے اور یہ صرف روس تک منحصر نہیں بلکہ تمام تاجر، وسطی ایشیا کے ان تمام ممالک جہاں روبل کا استعمال ہوتا ہے، میں اپنی تجارتی لین دین میں اس کرنسی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .