19 جولائی، 2022، 7:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84826085
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل ہے: کرملین کے ترجمان

تہران، ارنا- کرملین محل کے ترجمان "دیمیتری پسکوف" نے ایران سے باہمی تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادات میں ہیں۔

روسی تاس خبررسان ایجنسی کے مطابق، کرملین محل کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے ایران کے رابطے مسلسل تھے اور یہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی کا طویل راستہ ہے۔

انہوں نے روسی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایران سے تعاون کی نوعیت مسلسل ہے اور یہ روس کی خارجہ پالیسی کا طویل راستہ ہے۔ ہم نے بہت سے عرصوں سے ایران سے اقتصادی تعاون کا تعاقب کیا ہے اور ان تعلقات کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیان ہے۔

پسکوف نے روس سے ایران کے طویل المدتی تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالنے کیلئے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے منصوبے پر دونوں ممالک کے تعاون کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعان مستقبل پر مرکوز ہے۔ پسکوف نے ایران سے باہمی تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادات میں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .