9 جولائی، 2022، 11:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84816879
T T
0 Persons

لیبلز

سری لنکا میں مقیم ایرانی شہری سفارتخانے سے رابطے میں رہیں: ترجمان محکمہ خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سری لنکا کے دارالحکومت میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر، اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماعی مراکز کے قریب نہ جائیں اور ایرانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز اتوار کو سری لنکا میں اندرونی تبدیلیوں کے پیش نظر، اس ملک کے شہریوں قانونی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ سری لنکا کے مسائل جلد از جلد قانونی طریقے سے حل ہوجائیں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کولمبو میں قائم ایرانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے اور اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے تحفظ سے اطلاع حاصل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماعی مراکز کے قریب نہ جائیں اور ایرانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ کل بروز جمعہ کو عوام نے سری لنکا کے دارالحکومت میں صدر"گوتابایا راجاپاکسا" کے محل رہائش کے سامنے مظاہرہ کیا۔

غصے والے سری لنکا کے مظاہرین نے آج بروز ہفتہ کو پولیس فورسز کی مزاحمت کے باجود، صدر کے محل رہائش کیخلاف حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گوتابایا راجاپاسکا کو اپنی رہائشگاہ سے فرار کرنا پڑا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .