5 جولائی، 2022، 8:24 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84811762
T T
0 Persons

لیبلز

سیاہ فام شہری کے قتل کیلیے مظاہرے کے تسلسل پر امریکی حکام کی پریشانی

تہران، ارنا – امریکی حکام نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے لیے مظاہرے کے تسلسل پر پریشانی کا اظہار کیا۔

امریکی حکام نے امریکی پولیس کے ہاتھوں 25 سالہ سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے لیے مظاہرے کے تسلسل پر پریشانی کا اظہار کیا۔

امریکی پولیس نے جیلد واکر کے نام سے ایک سیاہ فام شہری کو 60 گولیاں کے ساتھ قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سیاہ فام شہری کو ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہا تھا اور پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی۔

 اس سیاہ فام شہری کو قتل کئے جانے کی وجہ اس کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔ سیاہ فام شہری کے قتل کا یہ واقعہ آکرون کے شہر میں پیش آیا۔

اس واقعے کے بعد ریاست اوہایو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو امریکی پولیس نے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ریاست اوہائیو کے شہر اکرون کے حکام نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کے بغیر اپنا احتجاج جاری رکھیں۔

قابل ذکرہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کا قتل ایک معمول بن گیا ہے جبکہ اس تازہ وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .