ان خیالات کا اظہار "اسحاق جہانگیری" نے منگل کے روز امریکی پولیس فورسز کیجانب سے ایک امریکی سیہ فام شہری کو ان کے بچوں کے سامنے دہشتاک قتل کے رد عمل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کی اس سطح کی جڑیں تاریخی منافرت اور نسل پرستانہ سوچ میں پیوست ہیں جنھیں بدقسمتی سے ٹرمپ کے دور میں ابھرنے کا زیادہ موقع ملا ہے۔
جہانگیری نے کہا کہ اس طرح کے جرائم سے نمٹنے میں دنیا بھر میں دوہرے معیار کا وجود ہی کہانی کا سب سے پریشان کن حصہ ہے؛ دنیا کے ہر کسی کونے میں بیدار ضمیر مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست لوزیانا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو سرعام گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک اسٹور کے باہر پیش آیا جہاں پولیس کی جانب سے 31 سالہ ٹریفورڈپیلرین نامی سیاہ فام امریکی شہری کو 11 گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ