یہ بات ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بدھ کے روز کہی۔
انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطری وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی واقعات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قطری وزیر خارجہ کا دورہ تہران دوحہ میں 28 اور 29 جون کو ایران اور امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کے بعد ہوگا۔
مذاکرات کے بعد ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔
الثانی نے مذاکرات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا۔
قطری وزیر خارجہ ایڈمیرل شمخانی سے ملاقات کریں گے
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور، سیاست اور سلامتی کے شعبوں میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ