7 جون، 2022، 11:30 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84780032
T T
0 Persons

لیبلز

قطر کا جوہری معاہدے میں فریقین کی واپسی کا خواہاں

تہران، ارنا – قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ خطے میں سلامتی اور امن کا بنیادی ستون ہے لہذا ہم تمام فریقین کی واپسی کے خواہاں ہیں۔

یہ بات محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے پیر کے روز قطری الجزيرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کے ساتھ وسیع تر خطے میں تعاون اور بات چیت کے لیے افق فراہم کرتا ہے۔
آل ثانی نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے مشاورت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ایرانی جوہری مذاکرات اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے لئے بات چيت کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویانا مذاکرات ناکام نہیں ہے اور ایران کے ساتھ ہمارے رابطے مذاکرات کا متبادل نہیں ہیں بلکہ ایک معاون عنصر ہیں۔
قطری وزیر خارجہ نے توانائی کے مسئلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک نئی شراکت داری ہے جس کی بنیاد پر ہم یورپی ممالک کے ساتھ توانائی کی مارکیٹ کو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .