6 جون، 2022، 1:43 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84779100
T T
0 Persons

لیبلز

تہران اور دوحہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

تہران، ارنا - ایران اور  قطر کے وزرائے توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی وزیر توانائی 'علی اکبر محرابیان نے آج صبح دوحہ میں قطر کے وزیر توانائی 'سعد الکعبی' سے ملاقات کی جس میں ایران اور قطر کے تعلقات کی ترقی کے اہم مسائل اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو انتہائی مناسب سمجھا اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلیے 13ویں حکومت کی پالیسی کی بنیاد پر ان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر توانائی ایران اور قطر کی آٹھویں مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے کل دوحہ پہنچے جہاں اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .