25 مارچ، 2021، 10:31 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84274067
T T
0 Persons
امریکہ نے جوہری معاہدے کی واپسی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے

بغداد، ارنا- قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے کی واپسی کیلیے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

یہ بات محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بدھ کے روز عراقی العہد ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے "نئی امریکی انتظامیہ کے مثبت اقدامات" کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اب تک اس ایٹمی معاہدے کے لوٹنے کیلیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تاہم، قطر اور یوروپی ممالک جوہری معاہدے پر دونوں فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کوئی اقدام اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے ایران سمیت خطے کے اہم امور کے ساتھ ساتھ خطے کے ممالک کے ساتھ تہران کی بات چیت اور قطر کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ایران؛ خطے کا ایک اہم عنصر جو مذاکرات کا خواہاں ہے

محمد آل ثانی نے قطر کی زیرقیادت ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں شائع ہونے والی کچھ خبروں کے بارے میں کہا کہ'' آج تک اس سلسلے میں دوحہ حکومت کی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے''۔ لیکن یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی خاص طور پر خطی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور قطر اس ایونٹ کو نہیں چاہتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .