ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری وزیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گزشتہ روز ہمارے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے قطری ٹی وی چینل کی رپورٹر شیریں ابوعاقلہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی جانب سے سنجیدہ اقدام نہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ان کے دوہرے معیار کی مذمت کی۔
انہوں نے صحافیوں کے ٹارگٹ کلنگ کو فلسطین میں بیت المقدس کی قابض حکومت کی دہشت گردی اور وحشیانہ کارروائیوں کے تسلسل کی بڑی وجہ قرار دیا۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شہادت کے وقت شیرین ابوعاقلہ کے صحافی جیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت آزادیِ اِظہارِ رائے کا مخالف ہے اور فلسطین میں اپنے دہشت گردانہ جرائم اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے محترمہ شیریں ابوعاقلہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، فلسطینی عوام، مسیحی برادری اور میڈیا سے تعزیت کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے اس واقعے کے بعد ناجائز صہیونی ریاست فورسز کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نامور خاتون رپورٹر "شیرین ابوعاقلہ" کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے ان اعلی رپورٹر کی شہادت پر ان کے اہل خانوں، الجزیرہ نیوز چینل اور پوری دنیا میں القدس الشریف اور فلسیطینی ارمان کی حمایت کرنے والے رپورٹرز کو تعزیت کا اظہار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ 11 مئی کو مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ناجائز ریاست کی فوج نے الجزیرہ ٹی وی چینل کی صحافی شیرین ابوعاقلہ کو شہید کردیا
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ