بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا جائز حق ہے: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔

سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر صہیونیوں کے دوبارہ وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی تشدد کی حوصلہ افزائی اور شدت کا ایک عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت روبزوال ہے اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا فلسطینی عوام کا قانونی، جائزاور فطری حق ہے۔

خطیب زادہ نے بعض عرب اور مسلمان حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مسلمان حکومتوں کے اس اقدام سے فلسطینیوں پر ظلم کرنے کے سلسلے میں اسرائيل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجماں نے کہا کہ اسرائيلی مظالم سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .