17 مئی، 2021، 12:20 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84332165
T T
0 Persons
فلسطین کے حقوق کا حصول عالمی ذمہ داری ہے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے حقوق کا حصول صرف ایک عربی- اسلامی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمی ذمہ داری ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطین کے حقوق کا حصول صرف ایک عربی- اسلامی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمی ذمہ داری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ممالک اور تمام خودمختار ممالک جو مظلوم لوگوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں، کے ساتھ فلسطین کے ہیرو عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے عربی زبان میں ایک بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ کی پٹی کے بے دفاع عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت دسیوں شہری شہید ہوگئے ہیں، کو انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے کچھ مغربی ممالک کی بے رحمانہ حمایت کی بدولت ، ہم صیہونی حکومت کی جارحیت میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ فلسطینی عوام جو اپنے حقوق کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں اور اس حکومت کی جارحیت اور قبضے کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قانونی مزاحمت ہے۔

ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسلم اقوام ، تنظیموں اور حکومتوں بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک متحدہ محاذ پر صیہونی فوج کی جارحیت اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کی حمایت کریں۔

انہوں نے بتایا اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ قابض حکومت کے مجرمانہ اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مسئلے کا واحد واحد حل حق خود ارادیت کا تعین کیلیے فلسطین کے تمام شہری بشمول مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کی شرکت کے ساتھ ریفرنڈم کا انعقاد کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .