ایک صحافی پر حملے سے انسانی اقدار پر صہیونی ریاست کی بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا: ارنا چیف

تہران، ارنا – ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی 'ارنا' کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایک صحافی پر حملے سے انسانی اقدار پر صہیونی ریاست کی بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ارنا چیف 'علی نادری' نے گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی کے سربراہ شیخ حمد بن ثامر محمد آل ثانی کے نام ایک تعزیتی پیغام میں اس نیوز نیٹ ورک کے رپورٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشن کے دوران ایک صحافی پر حملہ صہیونی فوج کی بے رحمی، بربریت اورانسانی اصولوں سے عدم توجہی کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں اور مظلوم فلسطینی کیمپ کے قریب صہیونی افواج کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر 'شیرین ابوعاقلہ' کی شہادت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں کی جانب سے الجزیرہ کے تمام صحافیوں، سیکرٹریوں کو اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا۔

نادری نے بتایا کہ محترمہ شیرین ابوعاقلہ کی شہادت نے یہ ظاہر کیا کہ عظیم فلسطینی کاز ابھی بھی زندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ  صبح مقبوضہ علاقوں میں جنین کیمپ پر حملہ کر کے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک "شیرین ابوعاقلہ" کے رپورٹر کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ" نے گزشتہ روز ناجائز صہیونی ریاست فورسز کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نامور خاتون رپورٹر "شیرین ابوعاقلہ" کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے ان اعلی رپورٹر کی شہادت پر ان کے اہل خانوں، الجزیرہ نیوز چینل اور پوری دنیا میں القدس الشریف اور  فلسیطینی ارمان کی حمایت کرنے والے رپورٹرز کو تعزیت کا اظہار کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .