ارنا رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار "علی باقری" نے ایرانی سپریم لیڈر کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ دوحہ مذاکرات کا پہلے سے طے شدہ فریم ورک کے اندر انعقاد کیا گیا۔
باقری نے مزید کہا کہ ہم اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی کوارڈینٹر "انریکہ مورا" کے درمیان اتفاق سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار نے کہا کہ ہمارے اور مورا کے درمیان رابطوں سے اگلے مذاکرات کا وقت اور مقام حتمی ہونے جار رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ