یہ بات میخائیل اولیانوف نے جمعہ کے روز ایرانی اعلی مذاکراتکار 'علی باقری کنی' کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔
انہوں نے ایرانی اعلی مذاکراتکار 'علی باقری کنی' کے ساتھ اپنی ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ بات چیت جوہری مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور ویانا مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں تھی۔
اولیانوف نے کہا کہ امریکہ کو جوہری مذاکرات میں مزید لچک دکھانی ہوگی۔
ارنا کے مطابق پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، امریکی خصوصی نمائندہ برائے ایران کے امور "رابرٹ مالی' اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" کی موجودگی میں منعقد ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ