2 جولائی، 2022، 9:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84809353
T T
0 Persons

لیبلز

ترکی نے ڈوئچے ولے اور وائس آف امریکہ کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

تہران، ارنا- ترکی حکومت نے جواز نہ رکھنے کی وجہ سے اپنے ملک میں ڈوئچے ولے اور وائس آف امریکہ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔

ڈوئچے ولے کے مطابق، ترکی کی فوجداری عدالت کے حکم سے جمعرات سے اس خبر رساں ایجنسی اور وائس آف امریکہ کے اڈے تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔

ڈوئچے ولے نے مزید کہا کہ یہ حکم ترکی کے آڈیو ویژول میڈیا کی سپریم کونسل آف سپرویژن کی شکایت اور 2019 کے قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر جاری کی گئی۔

ترک کونسل برائے میڈیا کی سرگرمیوں کی نگرانی نے ڈوئچے ویلے اور اس ملک کے دیگر فعال میڈیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 2019 کے قانون کی بنیاد پر لائسنس کے لیے درخواست دیں۔

اس کونسل کے رکن "ایلھان تاشچی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فوجی عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جواز نہ رکھنے کی وجہ سے ڈوئچے ولے اور وائس آف امریکہ کی ترکی زبان کے سیکشن تک رسائی پر پابندی لگا دی جائے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .