28 جون، 2022، 9:20 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84804403
T T
0 Persons

لیبلز

ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے: ترک وزیر خارجہ

تہران، ارنا - ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مغرب کی ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے اور امید ہے کہ تہران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد ہو گا۔

یہ بات مولود چاووش اوغلو نے پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے ساتھ گفتگو کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مغربی ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا اور امید کرتا ہے کہ تہران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا نفاذ ہو گا۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران مخالف پابندیوں کے ساتھ مخالف اور اسے درست نہیں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل درآمد ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لیے مزید کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

اوغلو نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم مسجد الاقصیٰ اور فلسطین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .