21 جون، 2022، 6:39 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84796517
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے حتمی معاہدے طے پانے کے بہت قریب ہیں: یورپی یونین

تہران، ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم ایران کیساتھ حتمی معاہدے طے پانے کے بہت قریب ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "پیتر استانو" نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جورف بورل" اور ان کی ٹیم مذاکرات کو کسی نتیجے پر پہنچنے کے کوشان ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "مسٹر بورل اپنی تمام تر کوشیش کروں گا تا کہ ان کو اس ہم معاہدے کے بھر پور نفاذ کا یقین مل جائے گا"۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے ایران کیجانب سے بورڈ آف گورنز میں ملک کیخلاف قرارداد کی منظوری کے رد عمل میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ "ہمیں بہت خدشات ہیں اور اسی وجہ سے ہم جوہری معاہدے کی بحالی اور اس کے بھر پور نفاذ کے در پے ہیں"۔

استانو نے کہا کہ جب یہ معاہدہ مکمل طور پر نفاذ ہوگا تب اس سے متعلق کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد ہوگا اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کی سوفیصد نگرانی ہوگی اور اس معاہدے کے دیگر اراکین اپنی ذمہ داریوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے ایران کیجانب سے معاہدے طے پانے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کوارڈینیٹر کی حیثیت سے پوری طرح کوشش کریں گے تا کہ فریقین کے درمیان کسی معاہدے طے پا ہونے میں مدد کریں اور جوہری معاہدے کا پورا نفاذ ہوجائے۔ لیکن یہ ایک سفارتی عمل ہے اور ہم مذاکرات کے مواد پر کوئی رائے نہیں دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .