مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کے مطابق تیاری کی سطح کو بہتر بنانا ہوگا: میجر جنرل باقری

تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کے خلاف آج کے میدان جنگ، ان جنگوں سے بہت مختلف ہیں جنہوں نے ہمارے لیے نئے میدان کھولے ہیں، اس لیے مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کے مطابق اپنی تیاری کی سطح کو ڈیزائن اور بہتر بنانا ہوگا۔ 

ارنا رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل "محمد باقری" نے آج بروز بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلح اقوام کی اقتدار نے اس بات کا باعث بنا ہے کہ ہماری سرزمین دھمیکوں سے دور رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم ایک غیر مساوی جنگ کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے ہمیں مستقبل کی جنگوں اور مشنوں کے لیے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

میجنر جنرل باقری نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ مسلح افواج کی تیاری اور امدادی نظام دشمن کی آگ کو کیسے برداشت کر سکتا ہے اور دشمن کی فائر لائن سے دور مسلح افواج کی حمایت کریں۔

انہوں نے آج کے ابھرتے ہوئے سائنس جیسے مصنوعی ذہانت، لیزر، سائبر وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آج ہم طاقت اور اختیار کے اس درجے پر پہنچ چکے ہیں کہ کچھ دشمن ہمیں خطرہ نہیں بنا سکتے، لیکن اس اقتدار اور طاقت نے ہمیں بڑے دشمنوں کی سطح پر پہنچا دیا ہے جس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

ایرانی مسلح افواج  کے سربراہ نے کہا کہ آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ عالمی جنگوں میں کیا ہو رہا ہے، اگر یوکرائن کی جنگ میں روسی فوج کی پیش قدمی سست ہے، تو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس معاملے میں روسی مسلح افواج کی تیاری کتنی ہے؟ اور اگر یوکرین کی فوج نے اچھی طرح سے کھڑے ہونے کے قابل نہیں تو اس مسئلے میں ان کی مسلح افواج کا کیا کردار کیا ہے؟

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ہمیں نئے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں اور مشقوں کا مشاہدہ کرنا ہوگا اور دنیا میں استعمال ہونے والے نئے سائنس اور طریقوں کی نشاندہی کرنی ہوگی اور ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .