ایرانی ڈرون کی طاقت دن بہ دن آگے بڑھ رہی ہے اور رکنے والا نہ ہوگی:جنرل موسوی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی  ڈرون کی طاقت دن بہ دن آگے بڑھ رہی ہے اور رکنے والا نہ ہوگی۔

یہ بات میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے 313 اسٹریٹجک UAV بیس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم کسی بھی جگہ پر منحصر نہیں ہیں اور ہم ملک کے دفاع اور اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سب چیز کو فراہم کرتے ہیں، اور ہرگز ڈرون کی صلاحیت سمیت جنگی صلاحیت کو نہیں روکیں گے اور دن بہ دن آگے بڑھ رہی ہے۔

جنرل موسوی نے بتایا کہ یہ تمام سہولیات ایرانی قائد انقلاب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور مسلح افواج کے جنرل سٹاف کی پالیسیوں کے مطابق فراہم کی گئی ہیں تاکہ ہم ممکنہ دھمکیوں کے سامنے اپنی حدود کی حفاظت اور ملک کی سیکورٹی کو برقرار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اپنی مضبوط اور بہادر قوم کا اچھی طرح دفاع کر سکتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس ذمہ داری میں اچھی طرح سے کامیاب ہوجائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .