2 مئی، 2022، 3:52 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84740173
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی ڈرون کی طاقت نے صیہونی حکومت کو بےبس کر دیا ہے

تہران، ارنا - پارلیمنٹ میں شہر نجف آباد کے نمائندے نے کہا ہے کہ مزاحمتی فرنٹ میں ایرانی ڈرون کا اثر و رسوخ نے صیہونی حکومت کو بےبس کر دیا ہے ایسا کہ دو ایرانی ڈرونز کی شناخت کے لیے اکتالیس جنگی طیارے اڑائے گئے ہیں۔

یہ بات ابوالفضل ابوترابی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے  41 اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے دو ایرانی ڈرونز کے روکنے کے بارے میں یوم القدس کے موقع پر قدس کمانڈر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران بغیر پائلٹ ہوائی گاڑی (یو اے وی 'UAV ' کے شعبے میں دنیا کی چار طاقتوں میں سے ایک ہے اور یہ کامیابی ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے سے حاصل کی گئی ہے اور دشمنوں کی پابندیوں سے اس کامیابی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے ملک میں 59 ڈرونز تیار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ڈرون کی رینج چار ہزار کلومیٹر ہے۔

ابوترابی نے ملکی ڈرونز کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ میں ایرانی ڈرون کا اثر و رسوخ نے صیہونی حکومت کو بےبس کر دیا ہے ایسا کہ دو ایرانی ڈرونز کی شناخت کے لیے اکتالیس جنگی طیارے اڑائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یو اے وی کی تیاری میں خود کفالت ایران کی جنگی طیاروں کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آج ایران نے ڈرونز کی تیاری کےساتھ جنگی طیاروں کی ضرورت کو تقریباً پورا کر لیا ہے اور وہ درحقیقت جنگی طیارے کا کام کر سکتے ہیں۔

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے حال ہی میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو ڈرانے کے لیے ایران مخالف منصوبے کی منظوری دی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے حق میں 424 اور مخالفت میں 2 ووٹوں کے ساتھ ایرانی ڈرون کی صلاحیت کے روکنے کا بل منظور کیا۔ البتہ یہ ایران مخالف منصوبہ جسے "ایرانی ڈرون کی طاقت کے روکنے کا قانون " (SIDA) کہا جاتا ہے، کو قانون بننے کے لیے سینیٹ کی منظوری اور امریکی صدر کے دستخط کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .