ایران کا بورڈ آف گورنز میں قرارداد کی منظوری پر رد عمل؛ مناسب کاروائی کریں گے

تہران، ارنا- آئی اے ای اے میں ایرانی مشن کے سربراہ نے بورڈ آف گورنرز میں ایران سے متعلق قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مناسب اقدام کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے حوالے سے اپنی پالیسی اور نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، آئی اے ای اے میں ایرانی مشن کے سربراہ کے بورڈ آف گورنرز میں ملک کیخلاف قرارداد کی منظوری پر موقف درج ذیل ہیں؛

ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی درخواست کے موضوع پر امریکہ کے ساتھ ساتھ تین یورپی ممالک کی مجوزہ قرارداد کا جائزہ لینے کے دوران جسے بورڈ آف گورنرز میں 30 موافق، 2 مخالف (چین اور روس) اور 3 رائے دینے سے پرہیز (پاکستان، لیبیا، بھارت) کی ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

 آئی اے ای اے میں ایرانی مشن کے سربراہ "محمد رضا غائبی" نے بورڈ آف گورنرز کے بعض رکن ممالک کی جانب سے سیاسی طور پر محرک اور متعصبانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے، بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو اس حوالے سے ایران کا موقف یاد دلایا۔

 انہوں نے قرارداد کی منظوری سے قبل کہا کہ  کہ گزشتہ 20 سالوں میں آئی اے ای اے کے سب سے زیادہ گہرے معائنے ایران میں کیے گئے ہیں، اور صرف 2021 میں، دنیا بھر میں آئی اے ای اے کے 22 فیصد معائنہ ایران میں کیے گئے ہیں۔ جبکہ؛ ایران دنیا بھر میں عالمی جوہری ادارے کی کل جوہری تنصیبات کا صرف 3 فیصد کا مالک ہے۔

غائبی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ میں مذکور مقامات سے متعلق الزامات، صہیونی ریاست کی فراہم کردہ غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ میں جو اضافہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے غیر ضروری تباہی پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، جب کہ ایران کو اس رپورٹ میں بنیادی خدشات اور ابہام ہیں اور ڈائریکٹر جنرل نے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے حالانکہ اس کے برعکس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایرانی سفارتکار نے ممالک کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس قرارداد کے حامیوں کی طرف سے ایسا راستہ اختیار کرنے کے اقدام پر سخت افسوس کا اظہار کرتا ہے جس کا تکنیکی میدان کے حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک جانبدارانہ، غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی ایجنڈے کا نتیجہ ہے اور حمایت کرنے والے ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں اور معاملات کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔

غائبی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی موجودہ سطح مثالی ہے اور جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ یہ بورڈ آف گورنرز اور اس کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے وسیع تعاون اور جوہری معاہدے کے انجام کی حفاظت کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا گخ ہمیں ان لوگوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا جو خالص سیاسی رعایتوں کے حصول کے لیے اس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، اور یہ ذمہ داری اکیلے ایران کے کندھوں پر نہیں ہے، اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ اگر یہ اپنے راستے سے باہر نکلے تو ہم سب سے زیادہ منفی اثرات کا شکار ہوں گے؛ لہذا ہم رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیں، جس کا مقصد بعض رکن ممالک کے سیاسی ایجنڈے پر عمل درآمد ہے۔

نیز انہوں نے مجوزہ قرارداد کی منظوری کے بعد اس قرارداد کی شدید مذمت اور رد کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے رکن ممالک کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے مسلسل وسیع تعاون کے پیش نظر، ایران کو قرارداد کی منظوری کے ذریعے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی دعوت دینا بے معنی اور مایوس کن ہے۔

غائبی نے یہ نوٹ کیا کہ کہ قرارداد کی منظوری اس دعوے کا ثبوت ہے کہ کچھ ممالک کے دباؤ اور سیاسی نظریات ایجنسی کے کام کے تکنیکی پہلو پر قابو پا چکے ہیں۔ اور یہ قرارداد حفاظتی نظام اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں آئی اے ای اے  کی ساکھ اور سالمیت کے لیے ایک ویک اپ کال ہے، اور یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ تحفظات کے شعبے میں  آئی اے ای اے کے ساتھ مخلصانہ اور وسیع تعاون کو کچھ ممالک کی سیاسی مرضی اور دباؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہےیہ ایجنسی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جسے اس کے سب سے اہم فیصلہ ساز ادارے؛ یعنی بورڈ آف گورنرز نے مارا ہے۔

انہوں نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ اس قرارداد کی منظوری ایران کو آئی اے ای اےکے ساتھ اپنے تعاون کی موجودہ اعلی سطح سے آگے بڑھنے کی ترغیب نہیں دیتی اور نہ ہی اسے اپنے اصولی موقف سے ہٹنے پر مجبور کرتی ہے۔

غائبی نے کہا کہ ایران اس قرارداد پر سخت افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس کے جواب میں مناسب اقدام کرے گا، جس کے نتائج اس قرارداد کے فراہم کنندگان اور حامیوں کو بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کو مثالی سطح کے تعاون کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس طرح کے غیر منصفانہ اور سیاسی طور پر محرک رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے درحقیقت، ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئی اے ای اےسے متعلق اپنی پالیسی اور نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .