میخائیل اولیانوف نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں مغربی شرکاء (امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اجلاس میں ایران کے بارے میں قرارداد منظور کرنے کا ارادہ تعمیری نہیں ہے۔
اولیانوف نے کہ روس کسی بھی طرح سے اس قرارداد کے ساتھ خود کو منسلک نہیں کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جتنا آگے بڑھیں گے، اتنا ہی واضح ہو جائے گا کہ ویانا مذاکرات میں IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اجلاس میں ایران کے بارے میں ایک قرارداد کی منظوری کے بارے میں مغربی شرکاء کی نیت جوہری معاہدے کے لیے غیر تعمیری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے اگلے اجلاس میں، جو 6 سے 10 جون تک ویانا میں منعقد ہو رہا ہے، ایران کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد پر غور کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر، ہم ایجنسی کی ایران میں تین جوہری تنصیبات تک کافی رسائی نہ ہونے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے کے یورپی رکن ممالک (برطانیہ، جرمنی اور فرانس) امریکہ کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکام کے ساتھ حالیہ مشاورت کے نتیجے میں ویانا میں پیر سے شروع ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اجلاس میں ایران کے خلاف ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بدھ کے روز جائزہ لیا جائے گا
اس دستاویز جو کچھ بے بنیاد دعووں کو دہراتے ہوئے، نے ایران سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سے منسلک اس تنظیم کے ساتھ تعاون کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلی فونگ پر گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئی اے ای اے کی جانب سے کسی بھی سیاسی اقدام کا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے متناسب، موثر اور فوری جواب دیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران کیخلاف آئی اے ای اے میں کسی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے: روس
7 جون، 2022، 1:01 PM
News ID:
84780233
![ایران کیخلاف آئی اے ای اے میں کسی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے: روس ایران کیخلاف آئی اے ای اے میں کسی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے: روس](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/06/07/4/169732204.jpg?ts=1654585288018)
تہران، ارنا۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روسی مندوب نے کہا ہے کہ ہم آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظورہونے والی ایران مخالف کسی بھی غیر تعمیری مغربی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
-
بورڈ آف گورنرز میں اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب جواب دیں گے: خطیب زادہ
تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تجویز کردہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے آئی اے…
-
بورڈ آف گورنرز کی قرارداد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون پر منفی اثر ڈالے گی: روس
لندن، ارنا - ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں تعینات روسی مندوب نے ایران کے خلاف تین یورپی…
-
IAEAکے بورڈ آف گورنرز کو ایک مشکل اجلاس کا سامنا ہے: الیانوف
تہران - ارنا - ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے نے پیر کو IAEA…
-
صہیونی تخریب کاری کی شدت کے سائے میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا آغاز
لندن، ارنا - IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس کا کچھ منٹ پہلے آغاز ہوا جبکہ جوہری معاہدے…
آپ کا تبصرہ