ایران کیخلاف مسودہ تیار کرنے کیلیے امریکہ اور تین یورپی ممالک کے غیر تعمیری اقدام  سےمذاکراتی عمل میں خلل پڑتا ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف مسودہ تیار کرنے کیلیے امریکہ اور تین یورپی ممالک کا غیر تعمیری اقدام مذاکراتی عمل کے راستے میں خلل ڈالے گا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات روسی ہم منصب  سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر ایک گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے وزیر خارجہ نے گزشتہ دو مہینوں میں یورپی یونین کے ذریعے پابندیاں اٹھانے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کیخلاف مسودہ پیش کرنے اور ایران کے خلاف منفی پروپیگندے کرنے کیلیے امریکہ اور تین یورپی ممالک کا غیر تعمیری اقدام مذاکراتی عمل کو  متاثر کرے گا۔

امیر عبداللہیان نے رافائل گروسی کے حالیہ دورہ تہران کے دوران ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے لیے روڈ میپ کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ IAEA کے آئندہ اجلاس میں ایران مخالف کسی بھی قرارداد کی منظوری کے نتائج کی ذمہ داری سفارت کاری کے راستے پر خلل ڈالنے والے فریقوں پر ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مستقبل میں اپنے سرکاری دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے IAEA کے بورڈ آف گورنرز میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی قرارداد کے مسودے کےساتھ ماسکو کی سخت مخالفت پر زور دیا۔

لاوروف نے مزید کہا کہ اس مسودے کا کوئی مثبت اثر نہیں ہے اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مسائل کو آئی اے ای اے کے تکنیکی راستے میں حل کیا جانا چاہیے۔

فریقین نے ایران روس تعاون کے بارے میں جامع دستاویز، دونوں ممالک کے نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں، بحیرہ کیسپین کے ممالک کے آئندہ سربراہی اجلاس، یوکرین کے بحران کی تازہ ترین پیشرفت اور روسی وزیر خارجہ کے آئندہ دورہ تہران پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .