30 مئی، 2022، 10:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84771802
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللہیان کا کیف اور ماسکو سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

تہران  ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کیف اور ماسکو سے جنگ کو ختم کرنے اور مذاکرات کے طریقے سے اس بحران کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب پیکا ہاویستو کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا مخالف ہے اسی لیے ایران کیف اور ماسکو سے جنگ کی بجائے مذاکرات اور بات چیت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس موقع پر فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال، یوکرین کے بحران سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے بارے میں بات چیت کی۔

امیر عبداللہیان نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ تہران اور طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور فن لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سنجیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران کے پختہ ارادے پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے یمن میں جنگ بندی کے جاری رہنے کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس ملک میں انسانی محاصرہ کے مکمل خاتمے اور یمنی بحران کو یمنی مذاکرات کے دائرہ کار میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس گفتگو میں فن لینڈ کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران اور فن لینڈ کے تعلقات کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویانا مذاکرات میں ایک مناسب او اچھا معاہدہ طے پا جائے گا۔

انہوں نے ایران اور فن لینڈ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ ایران سمیت مختلف ممالک کی مدد سے روسی - یوکرائنی مذاکرات کے ذریعے بحران کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .