تیسرے فریق کے حکم سے یونان کیساتھ تعلقات کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ ایران کے تعلقات کو کسی تیسرے فریق کی غلط فہمیوں کے ذریعے خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ یونان اور اس کے معزز لوگوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دیرینہ تعلقات ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی رہے ہیں۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ان تعلقات کو کسی تیسرے فریق کے حکم سے بحری قزاقی جیسے گہرے دور اندیشی کے غلط اندازوں کے ذریعے خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئل ٹینکر کا عملہ محفوظ اور صحت مند ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران نے جمعہ کے روز خلیج فارس کے پانیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر یونان کے دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .