ایرانیوں کا ہمارے مہاجرین کیساتھ اچھا سلوک میری قوم کے لیے نمونہ بن گیا ہے: پولش وزیر خارجہ

اصفہان، ارنا - پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے 80 سال قبل دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کے 2600بچوں اور پناہ گزینوں کی مدد کر کے انہیں قبول کیا اور یہ سلوک ہماری قومی کیلیے ایک نمونہ بن گیا ہے۔

 یہ بات پولینڈ کے وزیر خارجہ زبیگنیو رائو اصفہان میں "امید کی طرف" کے عنوان سے پولش بچوں کی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور اصفہان کے لوگوں نے 80 سال قبل دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے 2600 یتیموں اور مہاجریں کی مدد کرکے انہیں قبول کیا اسی لیے ہماری قوم  نے بھی آٹھ دہائیوں قبل ایرانیوں کے طرز عمل  اور سلوک کو نمونہ بناکر تیس لاکھ یوکرینیوں کا خیرمقدم اور خوش آمدید کیا۔

پولش وزیر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت، ہم سب ایک مشترکہ اخلاقی معاشرے میں ہیں، جو ظالم اور مظلوم، جارح اور محافظ، اور محتاج اور قابل انسانوں میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے پولش پناہ گزینوں نے 1946 عیسوی میں جنگ کے بعد اصفہان اور ایران کو نہیں چھوڑا، جب کہ وہ وطن واپس آسکتے تھے کیونکہ وہ ایران میں اتنے خوش تھے کہ انہوں نے اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کل ایران میں پولش پناہ گزینوں کے بچوں اور پوتے پوتیوں سے ملاقات کی اور انہیں بہت اچھا لگا، آج یوکرین کے مہاجرین کے ساتھ ہمارے رویے اور طرز عمل ایرانی عوام کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .