ارنا رپورٹ کے مطابق، مورا اپنے دورہ ایران کے موقع پر بدھ کے روز مطابق 11 مئی کو نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "علی باقری کنی" سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران، یورپی یونین اور گروہ 1+4 ممالک کے درمیان گہرے گفت و شنید کے بعد اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ سیاسی فیصلہ کرے لہذا؛ ممالک کے سینئر مذاکرات کار اپنے اپنے دارالحکومت روانہ ہوئے اور انہوں نے مذاکرات کے یورپی رابطہ کار کی طرف سے پیغامات کے تبادلے کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسی بنا پر ویانا مذاکرات کے ڈپٹی کوارڈینٹر کا دورہ ایران، جوہری معاہدے کے رکن ممالک کے درمیان امریکہ کی اس معاہدے میں واپسی کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان باقی ماندہ تنازعات پر مشاورت اور ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مورا نے 27 مارچ کو تہران کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سمیت نائب ایرانی وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پھر وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پیغامات اور نکات کو پہنچانے اور فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن گئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ