صیہونی حکومت کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے جان لیں کہ اسرائیل بھی اپنی حمایت سے بھی عاجز ہے: فلسطینی سفیر

بغداد، ارنا - عراق میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر حالیہ صیہونی جارحیت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی وجہ سے عالمی یوم قدس منانے کی اہمیت دگنی ہو گئی ہے۔

 یہ بات احمد عقل نے بدھ کے روز بغداد میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیشہ منعقد کیا جانا چاہیے کیونکہ القدس اور فلسطینی عوام صہیونی قبضے کے مقابلے میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سب سے آگے ہیں اور ہمیں مسجد اقصیٰ کے تقسیم کرنے کی اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے۔

فلسطینی سفیر نے بتایا کہ مسجد الاقصی پر حالیہ صیہونی جارحیت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی وجہ سے عالمی یوم قدس منانے کی اہمیت دگنی ہو گئی ہے۔

احمد عقل نے صہیونی نظریات پر مبنی 'ہیکلِ سلیمانی' کی بحالی کے خطرناک منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صہیونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں قربانی دینے کی کوشش کی لیکن فلسطینی عوام نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صہیونیوں کے خلاف ایسی جارحیت کی اجازت نہیں دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .