20 مئی، 2020، 1:05 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83794647
T T
0 Persons

لیبلز

ناجائز صیہونی ریاست دہشت گردی سے پیدا ہوئی تھی: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کردیا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست دہشت گردی سے پیدا ہوئی تھی اور یہ دہشتگرد ریاست ہمارے خطے میں افراتفری کے بیجوں کے چھڑکنے کو جاری رکتھی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ صہیونی دہشتگردی سے پیدا ہوئی تھی اور اس وقت سے اس نے ہزاروں افراد کو ، فلسطینی عوام سے لیکر ممتاز عرب شخصیات اور ایرانی سائنس دانوں کو قتل کیا ہے۔
اس وزارت خانے نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں اعلان کردیا کہ عالمی یوم القدس عالم اسلام کے لئے ایک سالانہ یاد دہانی ہے کہ ناجائز اسرائیلی ریاست کے قبضے اور جارحانہ اقدامات ہمارے خطے میں تنازعات کا ایک بڑا عنصر رہے ہیں اور رہیں گے۔
اس ٹوئٹ کے مطابق، صہیونیوں کی تاریخ جارحیت ، بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کے خفیہ منصوبے، قبضے اور قانون شکنی سے بھری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا
ایرانی سپریم لیڈر جمعہ کے روز مطابق عالمی یوم القدس میں مقامی وقت کے مطابق دو پہرکے 12 بجے میں دنیا بالخصوص دنیائے اسلام کے عوام سے تقریر کریں گے؛ اس تقریر لائیو طور پر براہ راست ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر نشر کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .