13 مئی، 2021، 12:00 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84328299
T T
0 Persons
ایرانی عوام فسطینیوں کے حقیقی حامی ہیں

تہران، ارنا- تہران میں قائم فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام بدستور فلسطینی بھائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہ فلسطینیوں کے حقیقی حامی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کو جاننا چاہیے کہ ہم اپنی خون کے آخری قطرے تک القدس الشریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "خالد القدومی" نے آج بروز جمعرات کو تہران میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد، تہران یونیورسٹی سے فلسطین اسکوائر تک فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، میں آپ کو مزاحمت، القدس الشریف اور فلسطین کی فتح کا پیغام دینا چاہتا ہوں؛ آج ، فلسطینی بچوں اور نوجوانوں نے دنیا کے عوام کو یہ پیغام بھیجا کہ مزاحمتی فرنٹ اپنے میزائلوں سے صیہونی ریاست کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

القدومی نے کہا کہ آج، فلسطینی عوام نے دنیا کو عزت اور وقار کا پیغام بھیجا؛ ہم آج مسجد الاقصی میں کھڑے ہیں اور فلسطینی نوجوانوں نے رمضان الکریم کے ابتدا ہی سے انتہاپسند صہیونیوں کو مسجد الاقصی کیخلاف جارحیت کی اجازت نہیں دی ہے؛ یہ فلسطینی ارمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کیجانب سے فلسطین اسکوائر میں جو پینل کی تنصیب کی گئی ہے، اس میں صہیونی ریاست کی تباہی تک 7000 دن باقی ہیں، جو یقینا جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے زور دیا ہے ناجائز صہیونی ریاست کو ضرور تباہ کیا جانا چاہئے۔

القدومی نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے  فلسطینی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ مل ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کا راستہ طے کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا معاملہ ہے کہ ہمیں انسانیت یعنی مذہب، اخلاقیات اور ثقافت کی پیروی کرنی ہوگی؛ کیونکہ کچھ چوروں نے دوسروں کے حقوق غصب کر لئے ہیں۔

القدومی نے ایرانی عوام کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ن شاللہ ہم  مسجد الاقصی میں ساتھ مل نماز پڑھیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .