ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی اسپیکر ' محمد الحلبوسی' نےآج بروز بدھ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
قابل ذکر ہے کہ الحلبوسی نے آج صبح تہران پہنچے جہاں نائب ایرانی اسپیکر علی نیکزاد نے ان کا استقبال کیا۔
محمد الحلبوسی نے فروری 2019میں پہلی بار ایران کا دورہ کیا تھا اور آج وہ دوسری مرتبہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
الحلبوسی اس ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر، اسپیکر، وزیر خارجہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ