30 مارچ، 2022، 5:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84700563
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر دورہ شام پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ایک وفد کی قیادت میں دورہ شام پہنچ گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی نیکزاد ثمرین" آج بروز بدھ کو دورہ شام پہنچ گئے جہاں ان کے شامی ہم منصب "اکرم العجلانی" اور دمشق میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مہدی سبحانی فر" نے ان کا استقبال کیا۔

نیکزاد نے شام کے دورے کی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر شامی حکام کے ساتھ ملاقات میں ہم دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کے شعبوں بالخصوص بین الاقوامی میدان میں بات چیت کریں گے۔

وہ شامی حکام کے ساتھ بحران کے بعد کے مرحلے میں شام کی تعمیر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور خصوصی وزارتوں کی شرکت کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں ہمارے ملک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ان کے ہمراہ وفد، اس تین روزہ دورے کے دوران، شام کے متعدد اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیر خارجہ" فیصل مقداد"، وزیر اعظم "حسین عرنوس" اور شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر "حمودہ صباغ" شامل ہیں؛ وہ ان سے  تہران- دمشق تعاون کی توسیع خاص طور پر دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر مذاکرات کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .