ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ پر زور دیا

تہران، ارنا- ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک میں اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات کا جائزہ لینے اور تمام سابقہ ​​معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان" سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کو نئی سال اور رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں بشمول ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

نیز عراقی وزیر خارجہ نے عراق کی تازہ ترین  تبدیلیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ ماسکو اور روسی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیا اور یوکرین کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

در این اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی حل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ بحران کی جڑوں سے نمٹنے کو یوریشیائی خطے میں استحکام کیلئے دیرپا امن کی کلید قرار دیا۔

دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے فریم ورک میں اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام سابقہ ​​معاہدوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی تناظر میں امیر عبداللہیان نے اپنے عراقی ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی جس کا فواد حسین نے خیر مقدم کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .