13 مارچ، 2022، 10:13 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84681700
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں: عراقی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پڑوسی ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بات فواد حسین نے ترکی میں انطالیہ کی سفارتی فورم کے موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ 'محمد حسن شیخ الاسلامی' کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دونوں فریقوں نے خطے کی پوری سلامتی اور سیاسی صورتحال، ایران اور P5+1 کے درمیان مذاکرات کے عمل اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اس کے مثبت نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور دو دوست ممالک کے مفادات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ مفادات، مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے اور اقوام کے درمیان سماجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مبنی ہیں.

فریقین نے عالمی معیشت پر یوکرین اور روس کے بحران کے اثرات پر زور دیتےہوئے اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے اور دونوں ہمسایہ ممالک میں استحکام اور ترقی کے فروغ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ الاسلامی نے یہ بھی کہا کہ تہران کی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں سے ایک  عراق سے حمایت کرنا اور عراقی شہروں کی بحالی میں مدد کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .