رپورٹ کے مطابق، مصطفیٰ الکاظمی نے آج بروز بدھ کو قاضی زادہ ہاشمی اور ان کے ہمرا وفد سے ملاقات کی اور "شہیدوں، جانبازوں اور سابق فوجیوں کے اہل خانہ کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے قاضی زادہ ہاشمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید "ابراہیم رئیسی" اور سنئیر نائب صدر محمد مخبر" کا الکاظمی کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور دونوں پڑوسی ممالک کے مفاد میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کی ترقی کے لیے ایرانی حکومت کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کی۔
عراقی وزیر اعظم نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں عراقی صدر "برہم صالح"، عدلیہ کے سربراہ "فائق زیدان"، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد الحلبوسی" اور کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ایران کے نائب صدر اور شہدا فاؤنڈیشن کے صدر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عراق کے صدر برہم صالح نے آج بدھ کی صبح قصر السلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور شہداء فاؤنڈیشن کے صدر میزبانی کی۔
اس ملاقات میں عراق کے صدر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ