29 جنوری، 2022، 2:37 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84630664
T T
0 Persons
ایران کی بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی مذمت

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کے استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کارروائی قرار دیا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشکوک کارروائیوں سے عدم تحفظ اور افراتفری پیدا ہو گی اور بدنیتی کرنے والوں کے لیے راستہ کھلے گا اور عراقی شہریوں کے لیے خدمات کی فراہمی متاثر ہو گی۔
خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عراق کی سلامتی، ترقی اور سالمیت کی وکالت کی ہے اور استحکام اور قیام کو یقینی بنانے کے لیے عراقی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعہ کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دس راکٹ گرے، جن میں سے چھ نے امریکی اڈے وکٹوریا کو متاثر کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .