26 اکتوبر، 2021، 10:07 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84518072
T T
0 Persons
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا دوسرا اجلاس کل تہران میں منعقد ہوگا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں روس اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کل اجلاس کا آغاز اور وہاں تقریر کریں گے۔

 یہ بات سعید خطیب زادہ نے منگل کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں تہران میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل بروز بدھ افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک اور روس کی موجودگی میںمنعقد ہوگا۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ حضوری طور پر اور چین اور روس کے وزرائے خارجہ آن لائن  طور پر اس نشست میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ممالک کے سفیروں بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس اجلاس میں ہمسایہ ممالک کی طرف سے متفقہ بیان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ کل، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی اس اجلاس کے لیے پیغام جاری کریں گے۔ تہران سربراہی اجلاس کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس پیغام کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ خطے میں فعال سفارت کاری کا مرکز بنے گا جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے کردار ادا کرے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ گزشتہ چار دہائیوں سے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور ایران میں 4 ملین افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے جو تمام ایرانی شہریوں کے ساتھ رہتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .