1 دسمبر، 2021، 6:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84562495
T T
0 Persons
ایران نے یمن سے کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات کا مسترد کردیا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یمن کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی یمن میں کبھی بھی ایسی فوجی موجودگی نہیں تھی جس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جائے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سیعد خطیب زادہ" نے یمن کیخلاف سعودی قیادت میں خود ساختہ اتحاد کے حملے اور صنعا میں پاسداران انقلاب کے ماہرین کے نام نہاد خفیہ اڈے کو نشانہ بنانے کی بے بنیاد خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یمن کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات نہیں ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات خطے اور دنیا کی اقوام کی رائے عامہ کو جارح ممالک کے جرائم سے ہٹانے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی یمن میں کبھی بھی ایسی فوجی موجودگی نہیں تھی جس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جائے اور ایسے بے بنیاد بیانات سے یمن کی حقیقت سے متعلق جارحوں کی فوجی حکمت عملی کی غلطی نہیں بدلے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .