27 دسمبر، 2021، 11:17 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84592095
T T
0 Persons
ایران اور عراق کا شلمچہ اور بصرہ ریل کو جوڑنے کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا - ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ "شلمجہ" کے سرحدی علاقے کے درمیان ریل روڈ کو صوبہ بصرہ سے جوڑنے کے معاہدے پر دستخط کردیا گیا۔

رستم قاسمی نے کہا کہ کہ آج ختم ہونے والے معاہدے میں ایرانی ریلویز کمپنی اور اس کے عراقی ہم منصب کی نگرانی میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک متحد کمپنی شروع کریں گے، جس کا مقصد مسافروں کی نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

قاسمی نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی اہمیت پر تاکید کی جنہوں نے اس منصوبے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ خوزستان میں واقع شلمچہ اور جنوبی عراق کے صوبہ بصرہ کے درمیان ریل رابطے کے معاہدے کو انجام تک پہنچایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .