13 فروری، 2022، 3:23 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84649982
T T
0 Persons
ایران کیساتھ کھیلوں کے اعلیٰ ترین تعلقات کے خواہاں ہیں: عراق

تہران، ارنا - عراق کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہماری موجودگی اس ملک کے ساتھ کھیلوں کے اعلیٰ ترین تعاون کو بڑھانے کے لیے ہے۔

یہ بات "رعد حمودی" نے اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب "رضا صالحی امیری" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان کھیلوں کے اچھے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے عراق میں ایرانی نیشنل فری اسٹائل کشتی ٹیم کے کیمپ کا حوالہ دیا ایران کے تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔
دریں اثنا، صالحی امیری نے کہا کہ تہران اور بغداد نے کھیلوں کے تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں اور تربیت اور کوچز کے شعبوں میں تعاون کے قیام کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے تہران اور بغداد میں کیمپ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے جدید کورسز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .