30 مئی، 2021، 1:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84348976
T T
0 Persons
افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے تعاون بڑھانے پر تیار ہیں: صالحی امیری

تہران، ارنا – ایرانی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے تعاون کو بڑھانے پر تیار ہے۔

یہ بات سید رضا صالحی امیری نے آج بروز اتوار قومی اولمپک کمیٹی میں اپنے افغان ہم منصب 'حفیظ‌اللہ ولی‌رحمی'کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ہم افغانستان کے دوست اور برادر ملک کے ساتھ کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون کےفروغ پر دلچسپی رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اولمپک کمیٹی اور ایرانی وزارت کھیل نے افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں کسی بھی تعاون کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

صالحی امیری نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے تعلقات کی ترقی اور تسلسل ، کوچوں کا تبادلہ اور تربیت پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نشستوں کے انعقاد کیلیے ہمارے لئے تعلقات کو مضبوط بنانا اہم ہے۔

افغان عہدیدار نے بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ کھیلوں کے تعاون میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، افغانستان کے کھیل کے مسائل بہت ہیں جن کا ہم ایران کے ساتھ کھیلوں کے تعاون سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سفر افغانستان کے لئے ایک عظیم کامیابی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .