29 دسمبر، 2021، 3:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84595150
T T
0 Persons
ایرانی کھیلاڑیوں کے فخر کو دکھانے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے

تہران،ارنا- ایرانی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایرانی کھیلوں کا فلم فیسٹیول، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی کھیلاڑیوں کے فخر کو دکھانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "سید رضا صالحی امیری" نے آج بروز بدھ کو بین الاقوامی ایرانی کھیلوں کا فلم فیسٹیول کے سیکرٹری سے ایک ملاقات میں 13 ویں فیسٹیول کو بہتر معیار اور مضبوط تعاون کے ساتھ منعقد کرنے کے عمل پر زور دیا۔

انہوں نے سنیما اور ثقافت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران انٹرنیشنل اسپورٹس فلم فیسٹیول، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی کھیلاڑیوں کے فخر کو دکھانے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔

صالحی امیری نے مزید کہا کہ میلان انٹرنیشنل اسپورٹس فلم فیسٹیول میں ایرانی سنیما کی مضبوط موجودگی کے پیش نظر اس ایونٹ کا قومی سطح پر انعقاد، خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد میں قومی اولمپک کمیٹی، وزارت کھیل اور نوجوانوں، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی تنظیم اور وزارت ثقافت کا تعاون ایک اہم اور اسٹریٹجک مسئلہ ہے۔

در این اثنا فیسٹیول کے سیکرٹری سید "مجتبی علوی" نے فروری میں فیسٹیول کے انعقاد اور اولمپک ہفتہ کے ساتھ ہی جولائی میں اس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا۔

ایرانی کھیلاڑیوں کے فخر کو دکھانے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے

واضح رہے کہ ایران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول، ورلڈ فیڈریشن آف اسپورٹس فلمز اینڈ ٹیلی ویژن (فیکٹس) کے خصوصی نمائندے جو اٹلی کے شہر میلان میں مقیم ہے اور 120 سے زائد رکن ممالک پر مشتمل ہے، جولائی میں منعقد ہوگا۔

ایران فیسٹیول، 16 عالمی اڈوں میں سے ایک ہے اور میلان ورلڈ فیسٹیول میں شرکت کے لیے 28 ایشیائی اور علاقائی ممالک کی میزبانی کرتا ہے اور اس فیسٹیول کی بین الاقوامی حیثیت اور اس کی پذیرائی کی وجہ سے یورپی ممالک اور دیگر ممالک سے فنکار ہمیشہ اس تقریب کے مہمان ہوتے ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میلے کے آخری دور میں 54 ممالک سے تقریباً 800 فن پارے موجود تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .